جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کیا آپ گوگل کے اس نئے فیچر کے بارے میں جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

روزانہ کروڑوں افراد سرچ انجن گوگل پر کچھ نہ کچھ تلاش کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی ہوئی کچھ چیزوں کے بارے میں علم نہیں رکھتے جسے استعمال کرکے وہ ایک بہترین سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ میں 28 لاکھ، ہر گھنٹے میں 22 کروڑ 80 لاکھ اورہر دن میں 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے۔

یہ اوسط اعداد و شمار کی تعداد ہے جس میں کمی بیشی کا امکان بھی ہے جس میں سے بھی 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا اسی وجہ سے گوگل کی جانب سے سرچ انجن کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درحقیقت گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے جو فوری طور پر سرچ رزلٹس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جب آپ کسی موضوع کو سرچ کر رہے ہوں اور رزلٹ پیج میں کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ماؤس استعمال کرکے سرچ ٹیب پر جانے کی بجائے کی بورڈ پر اس سلیش ‘/’ کو کلک کریں۔

ایسا کرنے پر آپ براہ راست سرچ فیلڈ پر پہنچ جائیں گے جہاں آپ ٹائپ کرکے اپنے سرچ موضوع کو بہتر بناسکتے ہیں یا کسی اور چیز کو تلاش کرسکتے ہیں۔

درحقیقت آپ سرچ پیج پر کسی بھی بٹن کو کلک کریں گے تو گوگل کی جانب سے ایک پوپ اپ ونڈو میں بتایا جائے گا کہ / کو کلک کرکے سرچ باکس پر پہنچا جاسکتا ہے۔

جب آپ / کو کلک کریں گے تو اوریجنل سرچ انکوائری کے مزید آپشن آپ کے سامنے آجائیں گے۔ درحقیقت سرچ فیلڈ میں عام سرچز سے متعلق سجیشنز (تجاویز) بھی نظر آئیں گی۔

گوگل سرچ کا یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے اور اس کا مقصد صارفین کو ماؤس یا ٹریک پیڈ کو استعمال کیے بغیر اپنی پسند کی سرچز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں