اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گوگل نے 600 مقبول ترین ایپس پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے 600 مقبول ترین ایپس ہٹا دیں۔

گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلے اسٹور پر موجود 600 سے زائد ایسی ایپس پر پابندی عائد کردی گئی جو صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دکھا رہی تھیں۔

کمپنی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والی ایپس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے البتہ گوگل نے بتایا ہے کہ مذکورہ ایپس کو ساڑھے چار ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اینڈرائیڈ کی 9 خطرناک ایپس کو فوری ان انسٹال کردیں

کمپنی کے مطابق مذکورہ ایپس چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور بھارت میں تیار کی گئیں اور ان تمام کا شمار گوگل کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ماہرین نے گوگل پلے اسٹور پر موجود ایپس کی نشاندہی کی تھی۔

برطانیہ کی ہارڈ ویئر اینڈ سافٹ ویئر سیکیورٹی کمپنی سوفوس نے اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے کو آگاہ کیا تھا کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر 21 ایسی ایپلیکیشنز ہیں جو صارفین کے لیے کسی بھی بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کی وہ 21 ایپلیکیشنز جو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

اسے بھی پڑھیں: گوگل کا اینڈرائیڈ ایپ کے بارے میں خوفناک انکشاف

سوفوس کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ ایپس بنانے والی کمپنیاں صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہزاروں پاؤنڈز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں