دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن نے امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر حیرت انگیز طور پر بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل پر پاکستانی روپے کی قدر میں ڈرامائی اضافہ دیکھا گیا اور امریکی ڈالر کے علاوہ یورو، ریال اور اماراتی درہم سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹس غلط دکھائے گئے
سرچ انجن پر روپے کے مقابلے میں کینیڈین ڈالرصرف 97 روپے67پ یسے کارہ گیا جبکہ ایک پاکستانی روپے کی قیمت سعودی ریال 37.56 دکھانے لگا۔
گوگل پر امریکی ڈالر میں بھی روپے کے مقابلےمیں کافی حد تک گراوٹ دیکھی گئی اور سرچ انجن امریکی ڈالر 140.89 روپے اور یورو 145.61 پیسے کا دکھانے لگا۔
غلطی کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر غیر معمولی پوسٹیں نظر آئیں ، تاہم الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے چند گھنٹے بعد گوگل کی جانب سے غلطی درست کرلی گئی۔
سب سے پہلے امریکی ڈالرکی روپے کے مقابلے میں قدر کو مارکیٹ کےمطابق درست کیا۔
گوگل گراف میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی حیران کن گراوٹ کو بدستور دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگرممالک کی کرنسیوں کی قدرمیں بھی گراوٹ کو گراف میں بدستور برقرار ہے۔
خیال رہے پاکستانی روپے کی قیمت مختلف عوامل کے تحت طے ہوتی ہے، جن میں طلب اور رسد، افراط زر، شرح سود، تجارتی توازن، سیاسی اور معاشی استحکام، اور عالمی مالیاتی منڈیاں شامل ہیں۔
پاکستانی روپے کے علاوہ پاکستانی ڈالر، ریال اور اماراتی درہم کے ریٹ اس لیے چیک کرتے ہیں کیونکہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ تجارت کرتا ہے، بہت سے پاکستانی ان ممالک میں رہتے اور کام کرتے ہیں، کچھ پاکستانی ان ممالک میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہت سے پاکستانی ان کرنسیوں کو افراط زر سے تحفظ کے ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، کیونکہ ان کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر زیادہ مستحکم ہے۔