جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

غلط راستہ دکھانے سے صارف کی موت، گوگل میپس کیخلاف مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں پُل سے گر کر ہلاک ہونے والے شخص فلپ پیکسن کی فیملی نے گوگل میپس کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 30 ستمبر کو فلپ پیکسن نے منزلِ مقصود تک پہنچنے کیلیے گوگل میپس کا سہارا لیا جو ان کی موت کا باعث بنا۔

ویک کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلپ پیکسن اپنی بیٹی کی 9ویں سالگرہ کیلیے منعقدہ تقریب سے گھر لوٹ رہے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے راستہ بھول جانے کی صورت میں گوگل میپس کا سہارا لیا جس کی وجہ سے وہ ایک ایسے پُل پر اپنی گاڑی لے گئے جو 9 سال قبل درمیان سے ٹوٹ چکا تھا اور اب تک اُس کی تعیمر نہیں کی گئی۔

وہ گوگل میپس کے بھروسے بے فکری سے گاڑی چلاتے رہے اور ایک موقع پر وہ پُل کے ٹوٹے ہوئے کنارے پر پہنچ گئے۔ ان کی گاڑی کم از کم 20 فٹ اونچائی سے ندی میں جا گری جس کے باعث وہ ہلاک ہوئے۔

ستمبر 2020 میں ایک صارف نے گوگل میپس کو بذریعہ ای میل مذکورہ پُل کے ٹوٹ جانے کے بارے میں آگاہ کیا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تھے۔

مقدمے پر ردعمل دیتے ہوئے گوگل نے کہا کہ ہم فلپ پاکسن کی فیملی سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہمارا مقصد میپس میں روٹنگ کی درست معلومات فراہم کرنا ہے اور ہم اس مقدمے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں