اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

گوگل کا پاکستان کی ایپ انڈسٹری کو AI کے ذریعے بااختیار بنانے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

 گوگل، پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے، اور اِس نے بڑے شہروں میں گیم ڈیزائن ماسٹر کلاس اور گوگل ایڈز اکیڈمی سمیت نئے پروگرام شروع کیے ہیں۔

 پاکستان میں 2018ء سے 2023ء کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ ایپلی کیشنز کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں 32فیصد کی مرکب سالانہ شرح نمو (CAGR) ریکارڈ کی گئی۔

 2023 میں پاکستان میں تیار کردہ ایپلی کیشنز کو دنیا بھر میں 1.6 بلین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا

- Advertisement -

 گوگل، پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے، اور اِس نے بڑے شہروں میں گیم ڈیزائن ماسٹر کلاس اور گوگل ایڈز اکیڈمی سمیت نئے پروگرام شروع کیے ہیں۔

گوگل نے لاہور میں تھنک اپپ 2024 کی میزبانی کی، جس میں صنعت کے عالمی اور علاقائی رہنماؤں اور ماہرین سمیت پاکستان کے تقریباً 350 سے زیادہ ڈویلپرز نے شرکت کی، 2023 میں تھنک ایپ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ صنعت کے لیے اس سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا مقصد ڈویلپرز کو اے آئی کے استعمال کے ذریعے بااختیار بنا کر پاکستان کی ترقی پذیر ایپ انڈسٹری میں جدت، ترقی اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔

ایکسیس پارٹنرشپ کی تازہ ترین اکنامک امپیکٹ رپورٹ کے مطابق، پاکستان ڈیجیٹل مصنوعات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرکے سن 2030 تک، اپنی سالانہ آمدنی میں، 6.6 بلین ڈالر تک اضافہ کر سکتا ہے، جس میں گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کو ترقی کے ایک اہم موقع تصور کیا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں، پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری نے متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں سن 2018 سے سن 2023 تک مقامی طور پر تیار کردہ ایپس کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں 32 فیصد کی مجموعی سالانہ شرح نمو بھی شامل ہے۔

اگرچہ مجموعی طور پر ایپ ڈاؤن لوڈز میں 2023 میں معمولی کمی آئی، جس سے ملک عالمی سطح پر 17ویں نمبر پر آ گیا، تاہم ان ایپ کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ سے صنعت مضبوط بنی رہی۔

پاکستانی گیمنگ اور ایپ ڈویلپرز کی معاونت کے لیے نئے پروگرام

پاکستانی ڈویلپرز کے لیے بڑے مواقع میں سے سب سے بڑا موقع اعلیٰ معیار کے پائیدار گیمز بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، دنیا بھر کے صارفین تک رسائی بھی اولین ترجیح ہے، ڈویلپرز کی معاونت کے لیے اپنے عزم کو دوگنا کرنے کی غرض سے گوگل سن 2024ء میں نئے پروگرام شروع کر رہا ہے۔

 یہ پروگرام ملک کے اعلیٰ اسٹوڈیوز سے پاکستان کے سب سے باصلاحیت گیم ڈیویلپرز کو اکٹھا کرتا ہے، انہیں 6 ماہ کے خصوصی پروگرام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی گیمز بنانا سکھاتا ہے۔

یہ لاہور اور اسلام آباد میں ذاتی طور پر آف لائن ہیکاتھون ورکشاپس ہیں جہاں پاکستان کے سرفہرست اسٹوڈیوز سے مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ایپ کی ترقی کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذاتی تربیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

• Build with AI اور Cloud AI Study Jams: ڈویلپرز AI اور کلاؤڈ کی عملی تربیت کے ذریعے بھی اپنی مہارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 9,300 سے زیادہ ڈویلپرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔

یہ پروگرام پاکستان میں ڈویلپرز کی مدد کے لیے گوگل کے موجودہ اقدامات پر مبنی ہیں جن میں گوگل ایپ اکیڈمی بھی شامل ہے اور اب تک اس میں شرکاء کی تعداد 800 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد کے لیے یہ آن لائن ورکشاپس مارکیٹنگ کے اہم موضوعات پر گہری معلومات فراہم کرتی ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ رسائی اور منافع حاصل ہوتا ہے ، اور یہ اردو زبان میں بھی دستیاب ہیں۔

مزید برآں، گوگل ،گوگل ڈویلپر کانفرنس (امریکہ)، APAC میں چیف ایگزیکٹو میٹنگز، اورAPAC کی ایپ سمٹ جیسے اہم ایونٹس میں اپنی شرکت بڑھا رہا ہے، جو پاکستان کے سر فہرست گیمنگ اور ایپ اسٹوڈیوز کے ٹیلنٹ کے رہنماؤں کو ہم منصب عالمی رہنماؤں سے مربوط کر رہا ہے۔

گوگل کی رائے میں ایپ انڈسٹری میں کامیابی کے لیے متوازن اور دور اندیشی پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ Think Apps 2024 میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ AI کس طرح گیم اور ایپ کی ترقی میں انقلاب برپا کر رہا ہے اور اس نے اُن مقامی اور علاقائی کھلاڑیوں کو نمایاں کیا جو گوگل کےAI سولوشنز کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ایپس بنانے، مالی کامیابی حاصل کرنے، اور پائیدار کاروبار بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا ہے کہ ’پاکستان کی ایپ اور گیمنگ انڈسٹری میں مستقبل کے حوالے سے طویل مدتی ترقی کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔

فرحان قریشی نے کہا کہ تھنک ایپس 2024 مقامی ڈویلپرز کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے، ہمارا مقصد ڈویلپرز کو اے آئی سے چلنے والی پروڈکٹس اور وسائل تک رسائی فراہم کر کے، انہیں غیر معمولی گیمز اور ایپس بنانے، منافع میں اضافہ کرنے، اور پائیدار کاروبار قائم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

اس کے بعد یہ اقدام ، ڈیجیٹل برآمدات کی آمدنی کے ذریعے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ گوگل پاکستان کے ڈویلپر ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے عالمی کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سن 2023 میں تھنک ایپ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ صنعت کے لیے اس سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا مقصد ڈویلپرز کو اے آئی کے استعمال کے ذریعے بااختیار بناکر پاکستان کی ترقی پذیر ایپ انڈسٹری میں جدت، ترقی اور پائیداری کو فروغ دینا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں