پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

گوگل کروم براؤزر استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر ’گوگل کروم‘ نے اپنے صارفین کو ہیکنگ کے خطرے سے بچنے کے لیے براؤزر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین سکیورٹی اپ ڈیٹ انسٹال کرلیں تاکہ وہ ہیکنگ سے محفوظ رہ سکیں، ونڈوز، میک اور لینکس آپریٹنگ سسٹم پر کروم صارفین کے لیے سکیورٹی پیج جاری کیا ہے جسے آنے والے دنوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ براؤزر اپ ڈیٹ نہ کرنے تک بگ کی تفصیلات اور لنکس تک رسائی محدود رہ سکتی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: گوگل کروم نے اس نئے فیچر سے بڑا مسئلہ حل کردیا

مزید کہا گیا کہ سکیورٹی محققین کا شکریہ جنہوں نے ہمارے ساتھ کام کیا تاکہ سکیورٹی کی خرابیوں کو مستحکم چینل تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں