جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے حوالے سے گوگل کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی جس کے تحت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز ایپس کی بجائے اب گوگل پیجز پر ہی کھلیں گی۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمیں گوگل سرچ انجن سے مذکورہ ایپس تک جانا ہوتا ہے لیکن اب یہ سلسلہ جلد ختم ہوجائے گا جس کے ذریعے صارفین سرچ انجن کے پیجز پر ہی براہ راست ویڈیو دیکھ سکیں گے، گوگل نے اپنے سرچ پیجز پر زیادہ وقت تک رکھنے کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے۔

فی الحال اس نئے فیچر کو محدود انداز میں آزمایا جارہا ہے، گوگل پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز پر کلک کرنے پر ایپ کی بجائے اس کا ویب ورژن اوپن ہوگا، کیونکہ گوگل کے خیال میں ایپ میں جانے سے ہوسکتا ہے کہ لوگ اسی میں گم ہوجائیں، نئی حکمت عملی سے صارفین کو پیجز پر ہی روکا جاسکتا ہے۔

گوگل نے اکاؤنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا

یہ نیا فیچر فی الوقت محدود صارفین کو دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی فون میں گوگل ایپ کے ٹاپ پر موجود ہے۔ ممکنہ طور پر اس فیچر میں دیگر سوشل میڈیا ایپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا اس نئے فیچر سے تمام صارفین کو کب مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں