کیا آپ کے ای میل اکاؤنٹ پر اجنبی لوگوں یا کمپنیوں کی ای میلز کا تانتا بندھ جاتا ہے جنہیں آپ نے کبھی سبسکرائب ہی نہ کیا ہو؟ لیکن اب گوگل نے اس کے تدارک کا فیصلہ کرلیا ہے۔
زیادہ تر ایسی میلز کاروباری یا اشتہاری ہوتی ہیں، یہ تمام ای میلز اسپیمرز اور جنک میل بھیجنے والے آپ کو سینڈ کرتے ہیں ان تمام فالتو ای میلز بھیجنے کے لیے وہ ڈکشنری افیکٹ اور دوسرے طریقے آزماتے ہیں اور آپ پر اپنی ای میلز کی برسات شروع کر دیتے ہیں۔
ان ہی ای میلز کی وجہ سے یاہو اور جی میل جیسے ادارے بھی بہت تنگ ہیں اسی لیے اب گوگل نے اعلان کیا ہے وہ رواں برس کے اپریل سے ان ای میلز کے خلاف ایک بہت بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرنے جارہا ہے تاکہ اسپیم یا فالتو ای میل سے جان چھڑائی جاسکے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب جی میل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل سے بعض ایسے اقدامات اٹھائے گا کہ جس کے تحت ان باکس میں آنے والی غیر ضروری اور بن بلائے مہمان ای میلز کو روکا جاسکے گا اس سلسلے میں گوگل نے ایک طرح کے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
اب ان تمام اسپیمرز کے لیے پیغام ہے کہ وہ ہوشیار ہوجائیں کیونکہ بلا تعطل ای میل بھیجنا اب ممکن نہیں ہوسکے گا کیونکہ ان کی ای میل کو بہت تیزی سے مسترد کیا جاسکے اور اس سلسلے میں گوگل، اس کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بہت ہی خاص اقدمات اٹھائے ہیں۔
ان ای میلز کو روکنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یاہو ہو، جی میل ہو یا ہاٹ میل اسپیم ای میلز یا جنک ای میلز سے ان کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے اور دوسری طرف صارفین کو بھی پریشانی اور کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہےکیونکہ روزانہ ان درجنوں ای میلز کے درمیان کہیں اچھی اور باقاعدہ بھیجی ہوئی کام کی ای میل چھپ جاتی ہے۔
سب سے پہلے تو اس طرح کی ای میلز کو اسپیم یا سبسکرائب کرنے کے لیے ایک بہت ہی آسان ٹول یا بٹن متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت ای میلز کو کھولے بغیر ان سبسکرائب دبانے سے ای میلز ان سبسکرائب ہوجائے گی اور اس کے مجاذ ادارے کی طرف سے مزید موصول نہیں ہوسکے گی۔
گوگل کے مطابق اس سے سب سے زیادہ متاثر وہ ادارے ہوں گے جو مختلف لوگوں کو پانچ ہزار یا اس سے زائد ایل میلز روزانہ بھیجتے ہیں۔
گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپریل میں شروع کیا جانے والے اس عمل کو جون 2024 تک مزید بہتر بنایا جائے گا اور جی میل کے صارفین بہت آسانی سے ان سے چھٹکارہ پاسکے گے اور ان سبسکرائب کر سکیں گے۔
دوسری جانب گوگل نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ ایسے ادارے جو بلا تعطل ای میل بھیجتے ہیں انہیں گوگل کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے گا اور ضابطہ کی پابندی نہ کرنے کے باعث انہیں عارضی ایریر کا پیغام بھی دیا جاسکتا ہے۔