تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

گوگل کا صارفین کیلئے نیا اور زبردست فیچر

نیویارک: معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے صارفین کی سہولت کے لیے گوگل اسٹریٹ ویو میں بہترین فیچر فراہم کرنے جارہی ہے جو لوگوں کو مقامات سرچ کرنے میں ‌مدد فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل سرچ اور گوگل میپس کے فیچر گوگل اسٹریٹ ویو میں ہی ایک اور فیچر کا اضافہ ہونے جارہا ہے، عام صارفین اسٹریٹ ویو پر ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔

— رائٹرز فوٹو

رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ ویو میں ایک نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ متعارف کرایا جارہا ہے جو اس وقت صارفین کی محدود تعداد کو دستیاب ہوگا، اس کے ذریعے آپ ازخود تصاویر کھینچ پر اسٹریٹ ویو پر اپلوڈ کرسکیں گے۔

کیا ایپل کمپنی کی مصنوعات میں گوگل سرچ انجن کا آپشن ختم ہونے والا ہے؟

ڈیٹا اپلوڈ کے دوران چہرے اور لائسنس پلیٹس خودکار طور پر دھندلے ہوجائیں گے۔

اس اہم فیچر ڈرائیونگ موڈ سے اسٹریٹ ویو کو مزید بہتربنایا جائے گا، اس طرح گوگل دیہی علاقوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے گا، جہاں کا زیادہ ڈیٹا گوگل کو دستیاب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ یہ اب تک نہیں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے صارفین کے فون سے اپ لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کے معیار کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا، فی الحال تو بس یہی اندازہ ہے کہ اس ڈیٹا کو مینوئلی ریویو کیا جائے گا۔

اسٹریٹ ویو فیچر کے علاوہ ایک ایپ کے طور پر بھی کام کرتا ہے، گوگل کی جانب سے پابندی کے باعث کوئی بھی صارف مذکورہ فیچر پر ڈیٹا اپلوڈ نہیں کرسکتا تھا لیکن اب یہ سہولت محدود افراد کو دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -