متنازع بیانات کیلئے مشہور امریکی کانگریس مین رینڈی فائن نے غزہ پر ایٹمی حملہ تجویز کر دیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے دو ارکان کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے نومنتخب ریپبلکن قانون ساز رینڈی فائن کہتے ہیں، ’’فلسطینی کاز ایک برائی ہے۔‘‘
فائن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ دوسری جنگ عظیم میں، ہم نے نازیوں کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے لیے مذاکرات نہیں کیے تھے ہم نے جاپانیوں کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے لیے مذاکرات نہیں کیے تھے ہم نے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے کے لیے جاپانیوں کو دو بار نیوکلیئر کیا تھا۔ یہاں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔
فائن، جو ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں، کے فلسطینی مخالف بیانات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ 2021 میں، انہوں نے ایک مردہ فلسطینی بچے کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ پر تبصرہ کیا، اس سے پوچھا کہ وہ رات کو کیسے سوتا ہے: "بالکل ٹھیک، حقیقت میں! تصویر کا شکریہ!
غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ کانگریس مین رینڈی فائن کےحالیہ بیان نےامریکامیں نئی بحث چھیڑ دی۔