جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت کا زبردست اقدام، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی پریشانی دور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل و ترقی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کے مسائل کے تدارک کے لیے ویب سائٹ متعارف کرادی۔

وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ویب سائٹ پر تمام خصوصی فلائٹس کا شیڈول جار ی کیا جائے گا جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز اور پالیسیوں کے حوالے سے بھی یہاں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کا آغاز بالخصوص اُن پاکستانیوں کے لیے کیا گیا ہے جو بیرونِ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اب وہ ایک کلک پر پراوزوں کے علاوہ ایئرٹریول کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق  اسپیشل فلائٹ کا شیڈول Covid.gov.pk پر موجود ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ویب پورٹل سے متعلق ایک اور خوش خبری

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  آج انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات سے 2 خصوصی فلائٹس پاکستان واپس آئیں گی جن کے ذریعے پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے بہت سے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کے لیے ریلیف مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری کا قطر سے بڑا مطالبہ

علاوہ ازیں وہ دیگر ممالک کے حکام سے بھی بات چیت کر کے پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں