تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت: آٹھ سالہ بچہ رکشہ ڈرائیو کیوں بنا؟ جانئے افسوسناک داستان

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آٹھ سالہ بچے نے نابینا والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کے لیے ایثار و محبت کی مثال قائم کردی۔

غربت و افلاس بھی کیا کیا تماشہ لگاتی ہے، اس عمر جس میں بچوں کے ہاتھ میں کتابیں ہونی چاہیئے، آٹھ سالہ گوپال کرشنا ریڈی کوویڈ ماسک لگائے شہر بھر میں برقی رکشہ چلاتا ہے تاکہ اپنے خاندان کا پیٹ پال سکے۔

راجا گوپال کا کنبہ ضعیف ماں باپ اور دو چھوٹے بہن بھائیوں پر مشتمل ہے جو چتور کے گنگودوپلے گاؤں میں رہائش پزیر ہے،ماں باپ اور چھوٹے بہن بھائی کی خاطر گوپال اسکول اوقات کے بعد برقی رکشہ چلاتا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کے لئے وہ چاول اور دالیں بھی فروخت کرتا ہے، کمسن بچے کی جانب سے خاندان کی کفالت کا بوجھ اٹھانے پر  نابینا والدین اسے اپنی آنکھیں قرار دیتے ہیں۔

مشکلات میں گھرے خاندان نے یہ برقی رکشہ ماہانہ قسط کی بنیاد پر حاصل کیا ہے گوکہ والدین بینائی کے باعث اسے چلانے سے قاصر تھے، لیکن تیسری کلاس کے طالب علم گوپال نے عزم وہمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے یہ کام سرانجام دیا۔

قانون کے مطابق برقی رکشہ صرف لائسنس یافتہ افراد ہی پچیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اسے چلاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -