اسلام آباد : گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آوور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کے انٹرویو کے حوالے سے گفتگو کی اور اسی سلسلے میں کچھ سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے ایک بندہ جب جھوٹ بولے تو پھر کیا کرسکتے ہیں، میں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔
میں نے اجلاس میں سوال اٹھایا تھا کہ اب تک پولیس کو کیوں اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کے پی حکومت کو 500ارب ملے جو عیاشیوں اور دھرنے کی نذر ہوگئے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، وہ اس دن میٹنگ سے اٹھ کر سگریٹ پینے چلے گئے تھے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے پولیس اپ گریڈ کرنے کے پیسے ملے جو انہوں نے کھالیے۔
خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے روزانہ پیسے طلب ہے لیکن جو پیسے ملے ہیں وہ کہاں خرچ کیے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو پیسے دھرنوں کے لیے نہیں پولیس کے لیے ملے تھے۔
آرمی چیف سے ملاقات میں وزیراعظم سے گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، گنڈا پور
یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں علی امین گنڈا پورمیں کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے ساتھ سخت گفتگو ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں سخت گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، میں نے چھبیس نومبرسے متعلق بات کرنا تھی، اسحاق ڈارمیٹنگ میں موجود تھے،انہوں نے معاملہ اٹھایا تو میں نے تمام باتیں کردیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی فنڈز سے متعلق غلط بیانی کی تو میں نے انہیں ٹوکا، وہ کہنے لگے مجھے گفتگو سے نہ روکیں، میں نے کہا گورنر کے پی گفتگو کرلیں تو اجلاس میں شریک ہوجاؤں گا پھر میں اٹھ کر چلا گیا۔