20.1 C
Dublin
منگل, جون 4, 2024
اشتہار

روشنیوں کے شہر کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ روشنیوں کا شہر کراچی مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے لیکن ہم نہیں بننے دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سارے مسائل ہے اور ان کا حل بھی موجود ہیں۔ بدقسمتی سے کراچی تو سب کا دوست ہے لیکن اس کا کوئی دوست نظر نہیں آتا۔ ہمیں کراچی کی خدمت کرنی ہے۔ روشنیوں کا شہر مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے لیکن ہم نہیں بننے دیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔ ایک سیاسی جماعت نے پورے پاکستان کو پریشان کر کے رکھا۔ جب مقصدعوام کی خدمت کا ہو تو پھر فرد واحد کی کوئی سازش اہمیت نہیں رکھتی۔ آپ بڑے مقصد کیلیے آگے بڑھ رہے ہیں تو چھوٹی باتوں کی اہمیت نہیں رہتی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے لوگوں نے پوچھا آپ کے پاس اختیارات ہیں میں نے کہا بہت ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اختیارات کے نہ ہونے کا رونا بھی بند ہونا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ افہام وتفہیم، محبت اور مل بیٹھ کر معاملے کو حل کرنے کا قائل ہوں۔ میری کوشش ہوگی کہ میں دونوں کے درمیان ایک میز کا کردار ادا کروں۔ حلقہ بندیوں پر پیپلز پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا یہ ان کاوعدہ بھی تھا۔ میں نے سب سے بات کی ہے اگر یہ نہیں ہوگا تو کراچی کا حق مارا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم سے میرا تعلق نہیں، معاملہ ریاست کا ہے۔ بحیثیت گورنر ریاست کے ساتھ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں