جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سالانہ اربوں روپے کے گیس نقصانات روکنے کے لئے حکومتی عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے سالانہ اربوں روپے کے گیس نقصانات روکنے کے لئے ملک بھر میں ٹی بی ایس میٹرز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ اربوں روپے کے گیس نقصانات روکنے کے لئے حکومتی عملی تیار کرلی ہے۔

ملک بھرمیں گیس فراہمی کے مرکزی مقامات پر ٹی بی ایس میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرمملکت پٹرولیم نے کہا کہ 3 سے 4 ماہ میں تمام قصبوں کے باہر ٹی بی ایس میٹرز لگ جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیرمملکت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ یہ گیس میٹرزگیس کی طلب ورسدکی پیمائش دیں گے، اس بنیاد پر گیس کی طلب و رسد اور نفع نقصان کا بھی تعین کیا جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ٹی بی ایس کے ذریعے افسران کابھی احتساب کیاجائے گا، حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر فی الحال سیلز ٹیکس لگانے کامنصوبہ نہیں، عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کیلئے لیوی میں مرحلہ وار اضافہ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں