اسلام آباد : حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جو خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کےبجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمدسےمتعلق پالیسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پرانی گاڑیوں پرٹیکس کی شرح نئی گاڑیوں سےچالیس فیصد زیادہ رکھی جائے گی، آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ آٹو سیکٹرمیں مسابقت بڑھانے کے لیے تجارتی رکاوٹیں ختم کی جائیں، خاص طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کو آسان بنایا جائے، تاکہ قیمتوں میں کمی ممکن ہو۔
دوسری جانب شرح سود میں کمی اورمعاشی حالات بہتر ہونے سے گاڑیوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں کون کون سی گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟
خیال رہے رواں مالی سال کے دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں چالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی سے اپریل تک ایک لاکھ گیارہ ہزارچارسوچونسٹھ گاڑیاں فروخت ہوئیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں انہتر ہزار پانچ سو چھیانوے گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
اپریل میں دس ہزار پانچ سو چھیانوے گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ اپریل دوہزار چوبیس کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ہے۔