پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

موجودہ دور میں حکومت اور تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں: فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں حکومت اور تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں، سادگی کی مہم 5 سال تو کیا پچھلے 65 سال میں بھی کسی حکومت میں نہیں ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ امریکا کو مذاکرات کی میز پر لائے اور سعودی عرب سے معاہدہ لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں جو کام حکومت نے کیے اسے کافی نہیں کہا جاسکتا، حکومت اپنی ترجیحات کا تعین خود کرتی ہے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سبسڈی دینے سے پہلے بنیادی حق کی فراہمی ضروری ہے، حکومت ملک کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کسی کے اکاؤنٹ سے 35 ارب نکلے تو کوئی 90 ارب لاڑکانہ میں کھا گیا، ماضی میں ملکی خزانے کو تباہ کیا گیا، ہم معاملات ٹھیک کرنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی جائیداد نہیں بنائیں گے ملک کے مستقبل کے لیے کام کرں گے، ماضی میں صرف باتیں ہوئی موجودہ حکومت کام کررہی ہے۔

پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کامیاب آدمی ہیں ان کو تکلیف اس لیے ہے وہ عمران خان کا دوست ہے، زلفی بخاری اوورسیز میں رہے ہیں وہاں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، انہیں وزیراعظم کی ایڈوائز لگایا ہے تو یہ ان کی صوابدید ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں