تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کے الیکٹرک کیخلاف حکومت اور اپوزیشن یک زبان، پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت

اسلام آباد: کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور عوامی شکایات پر حکومت اور اپوزیشن کے الیکٹرک کیخلاف یک زبان ہو گئے جب کہ پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کے لیے حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، لاک ڈاؤن میں اوور بلنگ اور دیگر عوامی شکایات پر قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آ گئے۔

حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بدترین صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کےالیکٹرک سے متعلق بحث پر ایم کیوایم کے رکن اسامہ قادری نے کہا کہ 80فیصدرقوم کراچی کےلوگ کےالیکٹرک کو ادا کرتے ہیں، کراچی کےلوگ اسلام آبادمیں دھرنادینےکی بات کررہےہیں، کے الیکٹرک کے26فیصدشیئروفاق کےپاس ہیں، کیافیڈریشن کا کے الیکٹرک پراتنا اختیارنہیں ہے؟

تحریک انصاف کے رکن فہیم خان نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی جاری ہے ، کےالیکٹرک کےمدمقابل کوئی دوسری پاورکمپنی لائی جائے۔

پیپلزپارٹی کے رکن نوید قمر نے کےالیکٹرک کیخلاف حکومت کی غیرمشروط حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کےالیکٹرک کےخلاف اقدامات کرےہم ساتھ دیں گے، کےالیکٹرک کیساتھ معاہدہ پیپلزپارٹی دورسےپہلےہواتھا، کےالیکٹرک کےرویےکی مذمت کرتےہیں،حکومت قدم اٹھائےساتھ ہیں۔

رکن اسمبلی آٖغا رفیع نے کہا کہ اسپیکرصاحب آپ کراچی کےعوام کےلیےرولنگ دیں، کےالیکٹرک کوبلائیں اوران سےجواب پوچھا جائے جب کہ مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے کہا کہ کےالیکٹرک نےاربوں دینےہیں،معاملہ پرکمیٹی بنائی جائے۔

ن لیگ کے احسن اقبال نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہوتا تھا آج وہاں بجلی نہیں ہے، کراچی میں لوڈشیڈنگ سےلوگ پریشان ہیں،ایوان نوٹس لے، ایوان سےخصوصی کمیٹی بنائیں جوکراچی کےمسائل کاحل نکالے، کراچی میں بجلی،پانی کےمسائل پرخصوصی کمیٹی بنانی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -