پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، فریقین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا، دونوں فریقین کے درمیان احتجاج سے متعلق منسٹر انکلیو میں مذاکرات ہورہے تھے۔

حکومت کی جانب سے امیرمقام، ایاز صادق اور محسن نقوی مذاکرات میں موجود ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہرشریک تھے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ کو فائنل کیا جائےگا، مذاکرات میں ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئرکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر ہونے پر حکومت رکاوٹیں نہیں کھڑی کرے گی، یہ شرط بھی رکھی جائے گی کہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈزون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں