جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، 15 دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پیٹرول کی قیمت 100.69 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا،اسی طرح مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر سے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں