The news is by your side.

Advertisement

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے ہوگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حکام کا کہنا تھا کہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری حکومت کو بھجوائی جائے گی، تجویز میں پیٹرول تین روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں