تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پر حکومت نےکارروائی کااعلان کردیا

حکومت نے براڈشیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کر ‏دیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ‏براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ آج کابینہ میں پیش کی گئی، براڈشیٹ معاملےپر5افرادکےخلاف کرمنل ‏کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ احمربلال، حسن ثاقب،غلام رسول،عبدالباسط،شاہدعلی بیگ شامل ہیں، طارق ‏فوادنےبراڈشیٹ کامعاملہ شروع کرایاان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کمیشن نےبتایا2011سے2017تک نیب کادورتاریک تھا، تجویزدی گئی ‏قمرالزمان سمیت دیگراعلیٰ حکام کی مجرمانہ غفلت کاتعین جائے گا، نیب کہتاتھاکہ ان کےپاس ‏آصف زرداری سےمتعلق سوئس ریکارڈ موجود نہیں لیکن براڈشیٹ کمیشن کےشکرگزارہیں کہ انہوں ‏نےسوئس ریکارڈ ڈسکورکیاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب کےپاس اب براڈشیٹ کمیشن کی وجہ سےسوئس ریکارڈموجودہے، ‏قانونی ٹیم آصف زرداری کیخلاف سوئس ریکارڈ پر دوبارہ مقدمے پرکام کررہی ہے، آصف زرداری ‏کیخلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولاجاسکتاہے، جسٹس(ر)عظمت سعیدنےسوئس اکاؤنٹس کا ‏اوریجنل ریکارڈ ریکور کر لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -