اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے اعلان کیا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں مزید 50ہزار یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مرادسعید نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 50ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت کھولےجائیں گے، انہون نے کرونا کے بعد مختلف شعبوں کو 1240ارب روپے ریلیف کی تفصیلات بھی پیش کردیں۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ریسپانس کے لیے 190ارب اور این ڈی ایم اے کیلئے 25ارب رکھےگئے، طبی سامان کے لیے 50ارب اور ہنگامی فنڈز100ارب روپے متخص کیے گئے۔
’شہریوں کے ریلیف کے لیے 570ارب روپے رکھے گئے ہیں، زراعت ایمرجنسی کیلئے 277ارب اور ایس ایم ای کے لیے 100ارب روپے رکھے گئے، یومیہ اجرت مزدوروں کے لیے 200ارب روکھے گئے ہیں‘۔
پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق غیر محفوظ گھرانوں اور پناہ گاہوں کے لیے 150 ارب روپے رکھے ہیں، پیٹرول ڈیزل پرریلیف کے لیے 70 ارب اور یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 50ارب رکھے گئے، بجلی گیس اور ادائیگیوں کے مؤخر کے لیے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں، کاروبار معیشت کیلئے 480ارب روپے مختص کیے گئے۔
گندم کاشتکاروں کو ادائیگی کے لیے 280ارب روپے اور برآمد کنندگان کی مد میں 100ارب روپے رکھے گئے۔