بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ٹڈی دل خاتمے کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹڈی دل کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے اور ٹڈی دل خاتمے کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے، بین الصوبائی کوآرڈینیشن، سرویلنس، کنٹرول اور مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ایپکیس کمیٹی کی تشکیل اور این ڈی ایم اے میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، ضلعی سطح پر متعلقہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جب کہ چین کے ساتھ اس ضمن میں بات چیت جاری ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کیلئے فنڈز این ڈی ایم اے کو دیدیے ہیں، اجلاس میں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کو صوبوں میں ٹڈی دل کی صورتحال سے آگاہ کیا اور صوبوں کی جانب سے صورتحال اور مسئلے سے نمٹنےکیلئے تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹڈی دل کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے، حکومت ٹڈی دل خاتمے کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کرنےکیلئے پرعزم ہے، چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومتوں اور اداروں میں رابطہ ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں