تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حکومت کا خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے وزارت قانون کو تعیناتی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ خالد جاوید خان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان کی حیثیت سے تقرری کی سمری آج ہی وزیر اعظم آفس بھجوائے۔

قبل ازیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے لکھا کہ حکومت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتی ہے، آئینی اداروں کی عزت و توقیرہمارے لیے انتہائی مقدم ہے، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے اپن منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا، صدر مملکت کو ارسال کیے گئے استعفے میں انھوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر خود کو عہدے سے الگ کر رہا ہوں، گزشتہ ڈیڑھ سال تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ذمہ داریوں کو نبھایا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے کہ دو دن قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے ججز پر لگائے گئے الزام کا تحریری ثبوت دینے یا معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے بھی جواب جمع کرایا گیا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے کیس میں اٹارنی جنرل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کیا، جواب میں کہا گیا کہ انور منصور خان نے جو زبانی بیان دیا وہ حکومت کی مرضی کے خلاف تھا، وفاقی حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی عزت اور احترام کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -