اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومت کا نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ ، ایڈوائزری گروپ تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا، نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں غذائی قلت پرقابوپانےکیلئےعملی اقدامات کاآغاز کردیا ، حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن کےقومی وعالمی ماہرین18رکنی ایڈوائزری گروپ کاحصہ ہوں گے، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پاکستان نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کےسربراہ ہوں گے جبکہ ورلڈبینک،یورپی یونین،ورلڈفوڈپروگرام نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈبلیوایچ او،یونیسیف کےماہرین نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کاحصہ ہیں جبکہ نیوٹریشن انٹرنیشنل،ڈی ایف آئی ڈی نیوٹریشن، ایچ ایس اے،سول سوسائٹی کانمائندہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔

ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دے گا ، وزیراعظم نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی، نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان میں صوبوں کی تجاویزشامل کی جائیں گی اور نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

ایڈوائزری گروپ قومی و عالمی اداروں سے رابطے اور پالیسیز وضع کرے گا اور غذائی قلت کی صورتحال پر مکمل روڈمیپ تیارکرے گا جبکہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔

ایڈوائزری گروپ غذائی قلت،اسٹنٹنگ کی صورتحال کاجائزہ لےگا، غذائی قلت،اسٹنٹنگ کےخاتمےکیلئےتجاویزمرتب کرےگا اور پاکستان نیوٹریشن پالیسی،پی سی ون پرنظر ثانی کرےگا جبکہ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان پرعملدرآمد روڈمیپ تیارکرے گا ، جس کے بعد وزیراعظم نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پرفیصلےکریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں