اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی دگنی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور مطالبے پر لیوی دگنی کر دی۔

حکومت نے پیٹرول پر لیوی 10 سے بڑھا کر 20 روپے، ڈیزل پر 5 سے بڑھا کر 10 روپے، مٹی کے تیل پر 5 سے بڑھا کر 10 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل پر 5 سے بڑھا کر 10 روپے کر دی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت عوام تک اس کے ثمرات نہ پہنچا سکی۔ پیٹرول پر صرف 3 روپے کمی کر کے ڈیزل تقریباً 9 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے، ڈیزل کی 244 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل کی 201 روپے 7 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں