ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان سامنے آگیا، سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کا آغاز کیا جائیگا۔

سرکاری ملازمین کی بروقت حاضری کیلئے پہلے مرحلے میں جدید سسٹم کا نفاذ سیکرٹریٹ میں کیا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کے ساتھ ساتھ فیس ریکگنائز کے آغاز کا بھی اعلان کیا ہے۔

ہرماہ ڈی ڈی او ملازمین کی حاضری کا سرٹیفکیٹ پیش کرے گا، اس کے بعد متعلقہ محکمہ یا اے جی آفس سرکاری ملازمین کی تنخواہ جاری کرے گا۔

سرکاری دفاتر میں صوبائی حکومت کے اس اقدام کی بدولت ملازمین کی بروقت حاضری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل میں مدد ملے گی۔

دریں اثنا حکومت پنجاب نے بھی دوران ملازمت فوت ہونیوالے ملازمین کے خاندانوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے، متوفی ملازمین کے اہلخانہ کو بنیادی تنخواہ، دیگرمراعات میں وقتاً فوقتاً اضافہ بھی دیا جائیگا۔

جاری نوٹیفکیشن میں حکومت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ متوفی ملازمین کے اہلخانہ کو پنشن کے ساتھ دیگرمراعات بھی دی جائیں گی۔

مراعات میں ہاؤس رینٹ، اسپیشل الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، یوٹیلیٹی، ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل ہے، پنشن سالانہ اضافے کیساتھ دی جائے گی، محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں