جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

حج 2025 : فضائی ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ عازمین کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اگلے سال حج پر جانے والے عازمین کے لئے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کرایوں میں 50 ڈالر فی کس کمی کر دی گئی۔

عازمین حج کو مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 89ہزار 505 عازمین حج کو فائدہ پہنچے گا۔

- Advertisement -

عازمین حج کو گزشتہ برس کے مقابلے 14 ہزار روپے کم ادا کرنا ہوں گے ، عازمین حج سےہوائی جہاز کرائےکی مد میں گزشتہ برس فی کس 2لاکھ 34ہزار روپے لئے گئے تھے۔

حج 2025 کے لیے فضائی ٹکٹ کم ہوکر 2لاکھ 20ہزار روپے کا ہوگیا ، پی آئی اے نے کرائے میں کمی پر رضامندی ظاہر کی۔

اطلاق سعودی عرب سمیت دیگر فضائی کمپنیوں پر بھی ہوگا، 40فیصد عازمین پی آئی اے اوراتنے ہی سعودی فضائی کمپنی سےحج پر جائیں گے جبکہ 20فیصد عازمین حج نجی پاکستانی ایئر لائن کے ذریعے سفر کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کا سعودی ایئرلائن ونجی ایئرلائن سے رواں ہفتے معاہدے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں