تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

‘مدت مکمل کریں گے، عمران خان احتجاج کا شوق پورا کریں’

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ کوئی غیریقینی نہیں ہے ہم مدت مکمل کریں گے لیکن ڈی چوک پر کسی کو نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت نے اگست 2023 تک آئینی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیریقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے جس پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ سب کو بتادیں کوئی غیریقینی نہیں مدت مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے اور ڈی چوک پر بھی کسی کو دھرنا نہیں دینے دیں گے، عمران خان6 دن بعد آئیں اور مختص جگہ پراحتجاج کا شوق پورا کرلیں۔

شہبازشریف نے امید دلایا کہ دسمبریاجنوری تک حکومتی پالیسیوں کےثمرات سامنےآئیں گے وقت آگیا ہے تصادم کے بجائے ملک کیلئےکام کریں۔

اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔

Comments