اسلام آباد: ن لیگ نے اپنے دور حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے آخری دنوں میں بھی جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: پوسٹ بجٹ بریفنگ
واضح رہے کہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر ساڑھے 21 فیصد، ڈیزل پر ساڑھے 27 فیصد اور مٹی کے تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جائے تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔