پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

سرکاری اسپتال میں ایوننگ او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رائیونڈ اسپتال میں مریضوں کیلئے ایوننگ او پی ڈی شروع کرنیکا اعلان کردیا گیا۔

وزیرصحت پنجاب عمران نذیر کی زیرصدارت ٹی ایچ کیو اسپتال، رائیونڈ سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، عمران نذیر نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کے ازالے کیلئے شکایات کاؤنٹرز قائم کیے جائیں۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کوئی مریض 1122، کنسلٹنٹ مشاورت کے بغیر دوسرے اسپتال منتقل نہیں کیا جائیگا، وزیرصحت پنجاب نے پی ایچ ایف ایم سی کے تحت اسپتالوں میں 3 ماہ کا ریفرل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں مریضوں کے ریفرل سسٹم بہتر کرنے کیلئے مؤثر میکانزم وضع کیا جائےگا، رائیونڈ اسپتال میں ایچ آر کی کمی کو ایمرجنسی بنیادوں پر پورا کریں گے۔

وزیرصحت پنجاب عمران نذیر نے ایم ایس کو ہدایت کی مریضوں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے، دواؤں کی کوئی شکایت نہ ہونے پائے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، اسٹاف خوش قسمت ہیں مریضوں کی شفایابی پر دعائیں لیکر آخرت سنوار رہے ہیں، ریویمپنگ کے بعد سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں