منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سرکاری اسپتالوں میں ادویات ختم، ٹیسٹ کٹس ناپید

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ ضلع کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات ختم ہوگئی ہیں جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق فروری سے قبل دواؤں کی دستیابی ممکن نہیں ہے۔

اسپتالوں کی ڈسپنسریوں میں کھانسی کا شربت، شوگر کے مریضوں کی دوائیں اور انسولین ناپید ہوگئی ہیں جس کے باعث موسمی امراض کا شکار مریضوں کے علاوہ شوگر کے مریض بھی رُل گئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں گردوٓں کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹس بھی لیبارٹریز میں موجود نہیں ہیں جب کہ سی ٹی اسکین کے انجکشن ایک ماہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ ایکسرے فلمیں ختم ہونے کے باعث کاغذ پر پرنٹ دیے جا رہے ہیں۔

ذرئع نے بتایا کہ بلک خریداری نہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں ادویات کی کمی ہے۔ خریداری پنجاب حکومت یا سی او ہیلتھ ہی کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگر ابھی بلک خریداری کا آرڈر کیا جائے تب بھی ادویات فروری تک ہی ملیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں