منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مہنگی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک اور ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 38 پیسے مہنگی کی گئی ہے، بجلی فروری 2022 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے فروری کے لیے 3.45 روپے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی، فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا بوجھ آئے گا۔

- Advertisement -

نیپرا نے کہا کہ یہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مئی کے بلز میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق تمام کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔ نیپرا نے 4 اپریل کو کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔

دوسری جانب نیپرا نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 2.86 روپے مہنگی کر دی ہے۔ نیپرا نے کہا کہ بجلی مارچ 2022 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، ڈسکوز نے مارچ کے لیے 3 روپے 15 پیسے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔

نیپرا نے کہا کہ نیپرا کے فیصلے سے ڈسکوز کے صارفین پر 29 ارب روپے کا بوجھ آئے گا، یہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مئی کے بلز میں صارفین کو منتقل ہوگا۔

ڈسکوز کی درخواست میں صارفین پر 32 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی استدعا تھی۔ نیپرا نے 27 اپریل کو ڈسکوز کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں