پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

- Advertisement -

حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

Image

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول ہر 15 روز کے بعد کیا جاتا ہے۔

عوام کی قوت خرید کے ساتھ اب سفر کرنا بھی مشکل ہوجائے گا، مزمل اسلم

ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی قوت خرید کے ساتھ اب سفر کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایسے نہیں بڑھیں اب مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ غریب آدمی تو دور اب تو مڈل کلاس طبقہ بھی بری متاثر ہوگا تنخواہ دار طبقہ تو گیس، بجلی اور پیٹرول میں ہی خرچ کردے گا یہ افرا تفری پیدا کررہی ہے یہ حکومت بددعائیں لے رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں