کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وائرس پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیاکو ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت کرونا وائرس پر سنجیدگی سےاقدامات کر رہی ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کی صورت حال کے بعد ہماری ٹیم سدرن کمانڈ کے ساتھ تفتان سرحد گئی جبکہ ایران کے ساتھ سرحد احتیاطی طور پربند کر دی ہے۔
کرونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے روک تھام نہیں کرسکتی اس لیے ہمیں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دو روز قبل کہنا تھا کہ کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایران سے منسلک اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا، اموات 2619 ہو گئیں
واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے، وائرس سے اموات کی تعداد 2619 ہو گئی۔