گندم کی درآمد کے بعد سندھ اور پنجاب میں گندم کی قیمتیں کم ہونے لگیں، سندھ میں گندم کی قیمتیں7 روپےکم ہوکر46 کلوتک گرگئیں جب کہ پنجاب میں بھی قیمتیں6.50 روپےگھٹ کر48.50 روپےفی کلوہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گندم کے بحران پر قابو پانےکےلئےحکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔تاجروں نے6لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدی سودے کر لیے، پہلاجہاز60ہزارمیٹرک ٹن گندم لےکرکل کراچی پہنچےگا۔
ای سی سی نےرواں سال گندم کی ڈیوٹی فری درآمدکی اجازت دی تھی۔ڈیوٹی فری گندم کی درآمدکی اجازت ملنےکےبعدتاجروں نےمعاہدےکیے۔
امپورٹرز کا کہنا ہے کہ 6لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے سودے طے پا گئےہیں، گندم درآمدکنندگان نےمجموعی طورپرگندم کے9جہازبک کرائے۔
امپورٹرز نے بتایا کہ گندم کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً240ڈالرفی ٹن ہے،درآمدی گندم سےقیمتوں میں استحکام آئےگااور کم بھی ہوں گی،سندھ میں گندم کی قیمتیں7 روپےکم ہوکر46 کلوتک گرگئیں جب کہ پنجاب میں بھی قیمتیں6.50 روپےگھٹ کر48.50 روپےفی کلوہوگئیں۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی فخرامام کا کہنا ہے کہ 60 ہزارٹن گندم لےکر پہلاجہاز آج کراچی پہنچ رہاہے، دوسرا جہاز 66 ہزارٹن گندم لےکر28اگست کوکراچی پہنچےگا۔
فخرامام نے کہا کہ گندم کی درآمد کی اطلاع کےساتھ ہی قیمتوں میں کمی آناشروع ہوگئی، گندم کی درآمدسےعام آدمی کوریلیف ملےگا۔