جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حکومت نے اجازت نہ دی تو اسلام آباد ہمارے لیے کوئی دور نہیں، وزیراعلیٰ کےپی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تو اسلام آباد ہمارے لیے کوئی دور نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدے گی، اسلام آباد میں احتجاج کیلئے زبردست طریقے سے جائیں گے، ہمارا جائز مطالبہ ہے بانی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ ملاقات کی اجازت مل گئی تو پھر پارٹی کا فیصلہ آجائےگا، اپنی طرف سے بیانیہ بنانے والے بنا تصدیق بات نہ کیا کریں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ میں تو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں تھا ہی نہیں، پارٹی کے ہر فیصلے کا پابند ہوں، پارٹی نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ہماری تیاری بھی مکمل ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کا مشروط اعلان کیا ہے، فل ہاؤس پارلیمان پشتون جرگہ کے 22 نکاتی اعلامیہ کا جائزہ لےگا، کمیٹی کی سفارشات پر قراردادیں ایوان میں لائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کےپی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے سے متعلق قرارداد پر یہاں عمل کیا جائےگا، وفاق کو بھی مسائل کے حل کے لیے سفارش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں