تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

جلسے میں حکومتی رکاوٹیں، عمران خان کا اہم بیان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اوباشوں کی سرکار جلسوں میں بڑی تعداد میں عوامی شرکت سے خوفزدہ ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سیالکوٹ جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل شاندارجوش و استقامت کےاظہار پرسیالکوٹ آپ کا شکریہ!

انہوں نے کہا کہ کل شاندار جوش واستقامت کےاظہار پرسیالکوٹ آپکا شکریہ، امپورٹڈحکومت کی بربریت کا سامنا کرنے اور فوری طور پر متبادل مقام پر جلسے کے انتظامات پر عثمان و عمرڈار اور ان کے ساتھیوں کا خصوصی شکریہ۔

عمران خان نے کہا کہ بڑی تعداد میں عوام کی ہمارےاجتماعات میں شرکت سے خوفزدہ اوباشوں کی سرکار نے ہمیں بڑے میدان میں جلسےکی اجازت دینے ہی سے انکار نہیں کیا بلکہ پولیس گردی کے ذریعے ہمارا ساز و سامان تباہ، جلسے کے انتظامات درہم برہم کئے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ جگہ کی اسی قلت کے باعث جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر تھے اتنے ہی باہر بھی تھے۔اس غنڈہ گردی سےامپورٹڈ حکومت کیخلاف عوام کےغیض وغضب میں شدت ہی آئی ہے۔

Comments