وفاقی حکومت کی سرکاری اداروں کےلیے معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ مالی سال2024 کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کو437ارب روپےمعاونت فراہم کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کو232ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔ جولائی تادسمبر2023 میں سرکاری اداروں کو120 ارب روپےکی گرانٹ دی گئی۔
گزشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کو 85 ارب روپےقرضہ دیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کوسب سے زیادہ 47 ارب کی سبسڈی دی گئی جب کہ میپکو کو 42 ارب56 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ کیسکو26 ارب 24 کروڑ ،حیسکو کو18ارب 34کروڑ روپے کی سبسڈی ملی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کو11 ارب 63کروڑ روپےکی سبسڈی فراہم کی گئی۔
مالی سال 2024پہلی ششماہی میں پاور ہولڈنگ کو88 ارب52 کروڑ روپےگرانٹ دی گئی۔ پاکستان ریلویز کو 27 ارب 50 کروڑ،این ایچ اے کو 4 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی۔
وفاقی حکومت نےاین ایچ اے کو 25ارب روپےسے زائد کا قرضہ بھی دیا جب کہ پاکستان اسٹیل ملز کو 35 ارب54 کروڑ روپےکا قرضہ دیا گیا۔
جنکوز ٹو16 ارب 53 کروڑ، این ٹی ڈی سی کو 6 ارب 10 کروڑ روپے کا قرضہ دیا گیا۔ پرنٹنگ کارپوریشن کو ایک ارب20 کروڑ،ریڈیو پاکستان کو21 کروڑ روپے قرضہ ملا۔ مالی سال2024 کی پہلی ششماہی میں میپکو،پیسکو اورکیسکو بھی قرضہ دیا گیا۔