ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

حکومت کا تھر کے کوئلے سے کھاد بنانےکا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر کے کاشتکاروں کو ضرورت کے مطابق کھاد فراہم کرنے کے لیے حکومت نے تھر کے کوئلے سے کھاد بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تھر کے کوئلے سے کھاد بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ فوجی فرٹیلائزر اس منصوبے پر سرمایہ کاری کرے گی۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ اور معاون پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تھر کے کوئلے سے کھاد تیار کرے گی۔ اس منصوبے پر فوجی فرٹیلائزر سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق کھاد تیار کی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کاشتکاری کیلیے سستی اور معیاری کھاد دستیاب ہو گی۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے وفد نے شرکا اجلاس کو اس منصوبے پر بریفنگ دی اور کمپنی کے ایم ڈی نے سندھ حکومت سے منصوبے کے مختلف مراحل میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر حکومتی وفد نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جب کہ معاون پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں