ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

حکومت کی نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نان فائلرز کے موبائل فون کالز پر 75 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 ہزار ڈالر سے زائد کی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے، موبائل فون سمز بند کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔

نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگانے کا بھی منصوبہ ہے، ٹیکس وصولیاں بڑھانے کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا ہے، ریٹیل سیکٹرکوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ایف بی آرانفورسمنٹ کےذریعے ٹیکس آمدن بڑھائے گا۔۔ سیلزٹیکس، انکم ٹیکس اورکسٹمزڈیوٹیز کی مد میں ٹیکس چھوٹ ختم کی جائےگی۔

بجٹ میں  پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کے نفاذ سے ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے، درآمدات میں اضافے سے ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں بڑھیں گی۔

ایف بی آر ٹیکس نیٹ سے باہرکے شعبوں سے ٹیکس وصولیاں کرے گا۔۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر پراضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں