منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پرزے جوڑ کر بنایا گیاحکومتی جہاز اڑ نہیں سکتا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے چند گھوڑے نہیں بلکہ پورا اصطبل بدلنا ہو گا۔

خیبرپختونخوا کے تین وزراء کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزارتیں نہیں پورے نظام کو تبدیل ہونا چاہیے، یہ لوگ ووٹ پر آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں جبھی ڈلیور نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کاجہاز مختلف پرزے جوڑ کر بنایا گیا ہےجو اڑ نہیں سکتا، وزیراعظم نے کہا تھا 2020 خوشخبریوں اور خوشحالی کاسال ہے، پہلی خوشخبری آٹےکی قیمتوں میں اضافہ اوربحران کر کے دی گئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ لگتا ہے یہ سال روٹھوں کو منانے اور عوام کےامتحان کاسال ہے، حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سےکب تک زندگی بچائی جائےگی، عوام پرزبردستی مسلط کردہ حکومت کوزیادہ عرصہ قائم رکھنا ممکن نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں