لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ پیرز کے حوالے سے پیش کیے گیے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کردیا ہے،اب حکومت کو چاییے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر نئے ٹی او آرز تشکیل دے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس سے متعلق حکومتی خط اور ٹی او آرز کو مسترد کردیا ہے اب حکومت کواپوزیشن کے ٹی او آرز ہر صورت تسلیم کرنے پڑیں گے۔
مزید پڑھیں : پاناما پیپرز: چیف جسٹس آف پاکستان کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار
پارٹی لیڈران سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے اچھے دن آرہے ہیں جلد ہی پنجاب میں بھی حالات تبدیل ہوجائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں اظہار کیا ہے کہ ’’ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی ٹی او آرز مسترد ہونا حکومت کا بہت بڑا نقصان ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اب اپوزیشن کے ساتھ مل کر نئے ٹی او آرز ترتیب دے‘۔
Yet another loss for the government. SC has rejected their TORs. Nowhere to hide now. GOP will have to sit with opposition & draft new TORs.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 13, 2016
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن بلا امتیاز احتساب چاہتی ہیں مگر یہ عمل وزیر اعظم پاکستان سے شروع ہونا چاہیے۔
خیبرپختونخواہ ’’پی کے 8‘‘ کی نشست پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن دھاندلی کی سیاست سے ترک کرنا نہیں چاہتی کیونکہ پی پی کے امیدوار کو اس نشست پر فتح حاصل ہوگئی تھی مگر مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے ذریعے نتائج تبدیل کروائے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سیاسی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے میں خود پنجاب کے ہر ضلعے ہر ٹاؤن میں کارکنوں سے ملاقات کروں گا اور عوامی سطح پر جلسے منعقد کیے جائینگے۔