منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

حکومت بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہناہے کہ بنگلہ دیش میں پھانسی چڑھنے والے راہ حق کے شہید ہیں حکومت پاکستان کو ان پھانسیوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانا چاہئے۔

لاہور میں ریگل چوک پر بنگلہ دیش میں بے گناہ افراد کو پھانسے دیئے جانے کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں البدراورالشمس نے مسلک یا زبان کی بنیاد پر نہیں بلکہ پاکستان کی بنیاد پرجنگ لڑی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ریاست ہے جو کہ مدینے کی ریاست کے بعد کلمے کی بنیاد پرقائم کی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے25 سے زائد بے گناہ کارکنان کوپھانسی کی سزاسنائی جاچکی ہےجبکہ 4ہزار سے زائد کارکنان بنگلہ دیشی جیلوں میں قید ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر بنگلہ دیش میں شفاف اور آزادانہ طریقے سے انتخابات ہوں تو جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں