لاہور: وفاقی حکومت نے بلاآخر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے معطل کر دیا۔
وفاق نے جولائی میں غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا جبکہ ستمبر میں ان کی سبکدوشی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے غلام محمود ڈوگر کو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا۔
آج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔ گریڈ 21 کے غلام محمود ڈوگر اس سے قبل بھی سی سی پی او لاہور رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار پروفیشنل، ایماندار اور منجھے ہوئے پولیس افسران میں ہوتا ہے۔
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا، نوٹیفکیشن جاری#ARYNews pic.twitter.com/WYnRCTd9p5
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 5, 2022
غلام محمود ڈوگر نے ماضی میں بطور سی سی پی او جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں جبکہ ان کی سربراہی میں قبضہ گروپوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا تھا۔