تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ریڈ زون کو خالی کرانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد: ریڈ زون کو مظاہرین سے خالی کرانے کے لئے حکومت نے تیاری مکمل کرلی، مظاہرین نے ایک اورکنٹینرکو آگ لگادی ہے۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے ریڈزون کو بزورِقوت خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہےاوراس کے لئے پولیس، رینجرزاور ایف سی کے تازہ دم دستے ریڈ زون میں پہنچ گئے ہیں۔

چوہدری نثارنے پولیس  اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو پنجاب ہاؤس طلب کرلیا ہے اورریڈزون کو خالی کرانے پرمشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ حکومت آج ڈی چوک خالی کرائے لیکن کوشش کی جائے کہ طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مظاہرین اگررضاکارانہ طور پر جانے کوتیارہوجائیں تو انہیں محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی رضوان اس آپریشن کی قیادت کریں گے اوران کا کہنا ہے کہ پندرہ منٹ میں سارا علاقہ کلئیر کرالیا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریڈ زون میں رکاوٹیں لگانا شروع کردی ہیں اورڈی چوک کے اطراف میں موجود سینٹ، قومی اسمبلی اورسیکریٹریٹ کے ملازمین کو چھٹی دے دی اوردیگر دفاتر کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

حکومت نے اس معاملے پرعلماء سے بیک ڈوررابطہ کرلیا ہے اورکوشش کی جارہی ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے نمٹ جائے، اسی سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوروزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین چارروز قبل راولپنڈٰی اسلام آباد کےریڈزون میں داخل ہوئے تھے اورراستے میں میٹرواسٹیشن سمیت قومی اورعوامی املاک کا وسیع پیمانے پر نقصان کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے دس نکاتی مطالبات حکومت کے سامنے پیش کئے تھے جن میں سے آئینی مطالبات کو حکومت نے تسلیم کرلیا تھا جبکہ غیر آئینی مطالبات کو رد کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -