بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

‘حکومت دہری شہریت کے فیصلے سے پیچھے ہٹے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت دہری شہریت کے فیصلے سے پیچھے ہٹے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ مفادات کا ٹکراؤ ڈیکلیئر کرنا لازمی ہوتا ہے مگر پبلک آفس ہولڈر کا مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے۔

شفقت محمود نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس عدلیہ کی تاریخ میں اہم ہے اگر جج سےمنی ٹریل مانگا جا سکتا ہے توقانون سےکوئی بالاترنہیں، اسمبلی ارکان قانون کے مطابق اپنے اثاثے ظاہر کرتےہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہری شہریت کی اسمبلی ارکان سےمتعلق قانون میں وضاحت ہے، مشیروں معاونین خصوصی کو دہری شہریت ڈیکلیئر کرنی چاہیے تھی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہاتھا15جون تک دہری شہریت ڈیکلیئرکردیں،حکومت نے جو اہم تعیناتیاں کی میراخیال ہےان کی دہری شہریت ہے، ایسےلوگوں کی دہری شہریت سامنےآتی ہےتوحکومت کوپریشانی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں