اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پچھلے4ماہ سے سرپلس میں ہے، حکومت معیشت کو مستحکم رکھنے کی کوشش جاری رکھے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں کتنا خسارہ ملا اور وفاقی حکومت گزشتہ دو سالوں کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں کامیاب ہوئی یا نہیں، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مائیکروباگنگ ویب سائٹ ٹؤئٹر پر بتادیا۔
عبدالحفیظ شیخ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو 19.2 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا اور وفاقی حکومت کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پچھلے سال 3 ارب تک لایا گیا۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.2 ارب ڈالر سرپلس میں ہے اور یہ خسارہ پچھلے 4 ماہ سے بھی سرپلس میں ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ حکومت درآمدی اشیا کی مقامی تیاری پر توجہ دیتی رہے گی اور معیشت کو مستحکم رکھنے کی کوشش بھی جاری رکھے گی۔
PTI Govt inherited a Current Account Deficit of $19.2B, we reduced it to $3B in last fiscal year & now a surplus of $1.2B this year with fourth consecutive monthly surplus. Govt will continue its efforts for an export-oriented domestic productivity-driven sustainable growth. pic.twitter.com/LlJtVnfoLu
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) November 19, 2020