ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

حکومت نے پُرتشدد انتہا پسندی روک تھام بل 2023 واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے سینیٹ میں پیش کیا جانے والا پُر تشدد انتہا پسندی روک تھام بل 2023 اتحادیوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے شدید احتجاج کے بعد واپس لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ اتوار کو سینیٹ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پُرتشدد انتہا پسندی روک تھام بل وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کیا تھا تاہم اس بل کو پیش کرنے پر صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ خود حکومت کی اتحادی جماعتوں اور ن لیگی سینیٹرز نے بھی شدید مخالفت کی تھی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اس بل کو یہ کہتے ہوئے ڈراپ کر دیا تھا کہ حکومت کرے نہ کرے میں اس بل کو ڈراپ کرتا ہوں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی اپنے وزرا پر اس بل کو ایوان میں پیش کرنے اور حمایت کرنے پر برہم ہوگئی تھی جب کہ اس بل کو سینیٹ میں پیش کیے جانے پر دو اہم اتحادی جماعتوں پی پی اور ن لیگ میں بھی اختلافات سامنے آئے تھے۔

- Advertisement -

آج اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل واپس لینے کی تحریک پیش کی جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا یوں یہ متنازع بل واپس لے لیا گیا۔

’’یہ شکنجہ کل ہمارے گلے پڑے گا‘‘ ن لیگی سینیٹر کی انسداد تشدد بل کی سخت مخالفت

وزیر قانون نے کہا کہ یہ بل ڈھائی سال پرانا تھا جو گزشتہ حکومت نے تیار کیا تھا اور موجودہ کابینہ میں نہیں آیا تھا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ بل واپس لے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں